نیب اجلاس: شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے میں پیش رفت کا جائزہ

Written by on

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چودھری کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ترجمان نیب کے مطابق، اجلاس میں تین کرپشن کیسز کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی گئی جن میں فاٹا میں بائیس کلو میٹر طویل سڑک کے فنڈز میں مبینہ خردبرد، ادارہ ترقیات گلیات میں غیرقانوی پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور نجی فون کمپنی کی جانب سے پی ٹی اے کو اکیس ارب روپے کی عدم ادائیگی کے معاملات شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق، ایگزیکٹو بورڈ نے اکیس نئی انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی جن میں وزارت داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کیخلاف انکوائری قابل ذکر ہیں۔ مجاہد کامران پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کے الزامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں نواز شریف، ان کے بچوں اور دیگر افراد کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ریفرنسز دائر کرنے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تفتیشی ٹیموں نے ایگزیکٹو بورڈ کو اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Roze FM

The Voice of Pakistan

Current track
TITLE
ARTIST

Background