‘زرداری نواز ملاقات کا امکان نہیں، میاں صاحب نے کون سے وعدے پورے کئے؟’

Written by on

قمر الزمان کائرہ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم پر خوب تنقید کی، بولے نواز شریف! آپ کہتے ہیں کہ تمام وعدے پورے کر دیئے، ہم پوچھتے ہیں کہ کون سے وعدے پورے کئے؟ کون سی بجلی پیدا کی؟ کتنی بے روزگاری ختم کی؟ کون سا امن قائم کیا؟

چینی کمپنیاں بھی ملتان میٹرو اور دیگر منصوبوں میں دی گئی کمیشن کی تحقیقات کر رہی ہیں مگر پاکستان چین کو جواب نہیں دے رہا۔ صدر پی پی پی وسطی پنجاب بولے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد آپ کو یہ سب یاد آ رہا ہے، قوم آپ سے پوچھتی ہے کہ آشیانہ اور سستی روٹی سکیم کدھر گئیں؟

قمر الزمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف قصہ ماضی بن چکے، اب آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم کرنا ایسے ہی ہے جیسے ویلے دی نماز تے کویلے دیاں ٹکراں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


Roze FM

The Voice of Pakistan

Current track
TITLE
ARTIST

Background